پاکستان کے زیر تعمیر ہسپتالوں میں چین طرز سہولیات کی ہدایت

بیجنگ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے شہر بیجنگ میں واقع آنژن ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال میں مؤثر انتظام، جدید ٹیکنالوجی اور بہترین طبی خدمات کی فراہمی پر ہسپتال کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر منصوبوں اور جناح میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر ہسپتالوں میں آنژن ہسپتال کی طرز پر سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیر تعمیر ہسپتالوں میں چین کے معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو ہسپتال میں موجود جدید روبوٹس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.