سریاب دھماکہ، شہداء کے لیے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان

سریاب دھماکہ، شہداء کے لیے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے لواحقین کے لیے ہر فرد کے لیے 15 لاکھ روپے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دھماکے کے بعد فوری اقدامات کیے گئے اور صورتحال کو کنٹرول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں مجموعی طور پر 32 ممکنہ حملوں کے خدشات تھے، لیکن حکومتی اقدامات کی بدولت کوئی شہری نہیں مرا۔

حمزہ شفقات نے مزید کہا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ جلسے شام سے پہلے ختم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے بھی سیکیورٹی خطرات موجود تھے اور 12 ربیع الاول کے موقع پر مزید 22 خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت پلک گیٹڈ رینج پر پابندیاں اور دفعہ 144 نافذ کی گئی ہیں تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ خودکش دھماکے میں بی این پی کے رہنما سردار اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی بال بال بچ گئے۔

انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

 کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اس دلخراش واقعے میں 15 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

حمزہ شفقات نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 9 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا، جب جلسہ ختم ہو چکا تھا اور دھماکہ جلسہ گاہ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ خودکش حملہ آور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جس کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ حملے میں 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی (مینگل) جلسہ کرنے پر بضد تھی اور حکومت نے انہیں فراخ دلی سے این او سی جاری کی تھی، جس میں 17 سے 18 سیکیورٹی شرائط شامل تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عید میلاد النبی کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی خدشات موجود ہیں اور سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.