ملک سے باہر پڑھنے کے خواہشمند طلباء کی سنی گئی

ملک سے باہر پڑھنے کے خواہشمند طلباء کی سنی گئی

ریاض: سعودی عرب کی مایہ ناز تحقیقی درسگاہ کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلز (KFUPM) نے 2025 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یونیورسٹی مشرقِ وسطیٰ کی صفِ اول کی تحقیقی و سائنسی درسگاہ سمجھی جاتی ہے، جو عالمی معیار کی تعلیم، تجربہ کار اساتذہ، جدید ترین سہولیات اور تحقیقی ماحول کے حوالے سے معروف ہے۔

اعلان کے مطابق کامیاب امیدواروں کو درج ذیل مراعات دی جائیں گی:مکمل ٹیوشن فیس کی چھوٹ،ماہانہ وظیفہ،فرنشڈ رہائش،مفت درسی کتب،سالانہ ریٹرن ایئر ٹکٹ،میڈیکل سہولیات،رعایتی کھانا،اسکالرشپ مختلف اہم شعبہ جات میں دی جائے گی، جن میں پٹرولیم انجینئرنگ، کیمیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔

داخلے کے لیے ضروری ہے کہ ماسٹرز پروگرام کے لیے امیدوار کے پاس بیچلرز اور پی ایچ ڈی کے لیے ماسٹرز ڈگری ہو۔ کم از کم CGPA 3.2 اور TOEFL یا IELTS میں مطلوبہ اسکور لازمی ہوگا۔

درخواست گزاروں کو آن لائن اپلائی کرتے وقت تعلیمی اسناد، پاسپورٹ، سی وی، ذاتی بیان، اور تین تعریفی خطوط جمع کروانے ہونگے.

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.