پی سی بی کا بڑا قدم، لیجنڈز چیمپئن شپ پر پابندی

پی سی بی کا بڑا قدم، لیجنڈز چیمپئن شپ پر پابندی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں متعصبانہ اور جانبدارانہ فیصلوں پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کی آئندہ شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ڈبلیو سی ایل نے کھیل کے اصولوں کو پامال کرتے ہوئے ایک ایسی ٹیم کو سیمی فائنل کے پوائنٹس دے دیے جس نے میچ کھیلا ہی نہیں۔

پی سی بی کے مطابق بھارت نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر کے کھیل کو سیاست زدہ کر دیا، جس پر منتظمین کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز سیاسی مفادات کا عکاس اور متعصبانہ تھی۔

پی سی بی نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ سیاست کے زیر سایہ فیصلے کھیل کے تقدس کو تباہ کرتے ہیں، اور ایسے جانبدارانہ ماحول میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت ناقابل قبول ہے۔ اجلاس میں موجود اراکین نے متفقہ طور پر اس ایونٹ کا بائیکاٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دو میچز سے انکار کیا اور محض ایک فتح حاصل کر سکی۔

پی سی بی نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر کھیل کی غیر جانبداری اور اصولوں کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.