بنوں: ایف سی لائن پر خودکش حملہ، دھماکہ اور فائرنگ جاری

بنوں: ایف سی لائن پر خودکش حملہ، دھماکہ اور فائرنگ جاری

بنوں: آج بنوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) لائن پر خودکش حملے اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی ایف سی لائن کے گیٹ کے ساتھ ٹکرا دی۔ دھماکے کے بعد گاڑی کے پرزے دور دور تک بکھر گئے۔

حملے کے فوری بعد کچھ عسکریت پسندوں کے ایف سی لائن میں داخل ہونے کی اطلاع بھی ملی، جس کے بعد پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اب تک تین دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ ایف سی لائن کے دونوں اطراف کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

کرن پل کے قریب ہونے والے زور دار دھماکے اور فائرنگ کی وجہ سے بنوں کوہاٹ روڈ بھی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔

وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور پولیس کی جانب سے عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے یا ناکارہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.