کراچی میں کھلے مین ہول نے 3 سالہ ابراہیم کی جان لے لی، لاش 15 گھنٹے بعد برآمد

گلشن اقبال نیپا پل کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر لاپتا ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی لاش 15 گھنٹے بعد جائے وقوعہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور نالے سے برآمد کرلی گئی۔ لاش نالے میں بہتی ہوئی کچھ فاصلے پر پھنس گئی تھی، جسے KMC کی ٹیم نے نکال کر بچے کے دادا کے حوالے کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ابراہیم اہلِ خانہ کے ساتھ خریداری کے بعد باہر آیا تو اچانک بھاگتے ہوئے کھلے مین ہول میں جا گرا، جس پر ڈھکن موجود نہیں تھا۔ بچے کو تلاش کرنے کا عمل پوری رات جاری رہا تاہم ریسکیو ٹیموں کے پاس کھدائی کے لیے ضروری مشینری نہ ہونے کے باعث آپریشن رُک گیا۔ بعدازاں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھاری مشینری منگوا کر تلاش میں حصہ لیا۔

انتظامیہ کی غفلت اور سست روی پر شہریوں نے نیپا چورنگی، حسن اسکوائر اور جامعہ کراچی جانے والے راستوں پر شدید احتجاج کیا، ٹائر جلا کر سڑکیں بند کیں اور ایک میڈیا وین پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی فضا برقرار ہے جبکہ بچے کی والدہ صدمے سے نڈھال ہے۔

ادھر سندھ حکومت نے کھلے مین ہول کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ Sadia Javed کے مطابق ڈھکن نہ ہونے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.