راولپنڈی: گھریلو جھگڑے پر باپ نے کمسن بیٹے اور بھائی کو قتل کر دیا

راولپنڈی: گھریلو جھگڑے پر باپ نے کمسن بیٹے اور بھائی کو قتل کر دیا

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقہ پنجگرائیں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ مقتولین کی شناخت شیر باز اور عبد الاحد (ڈھائی سالہ) کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم عاشق حسین موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.