بلوچستان ہائیکورٹ نے گرین بس روٹ کی توسیع پر رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان ہائی کورٹ نے گرین بس سروس کے روٹ کو بلوچستان یونیورسٹی سے آگے بڑھا کر سریاب کسٹم تک توسیع دینے سے متعلق رپورٹ 4 ستمبر تک طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار محمد حلمی پر مشتمل بینچ نے یہ حکم اس وقت جاری کیا جب ایڈووکیٹ سید نزیر آغا نے عدالت میں آئینی درخواست کے دوران استدعا کی کہ گرین بس سروس کا موجودہ روٹ صرف بلوچستان یونیورسٹی تک محدود ہے، جسے سریاب کسٹم تک بڑھایا جانا چاہیے تاکہ مقامی عوام کو سہولت مل سکے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔

ایڈووکیٹ سید نزیر آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرین بس سروس کے روٹس کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، تاکہ بلیلی کسٹم سے پیشین اور سریاب کسٹم سے مستونگ تک بھی عوام کو یہ سہولت فراہم ہو سکے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.