سگریٹ نوشی پر 4 لاکھ تک جرمانہ

سعودی عرب کی وزارت بلدیات اور ہاؤسنگ نے فوڈ سیکٹر میں صحت و حفاظت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین اور بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔

وزارت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور غیر معیاری طریقہ کار کو روکنا ہے۔صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین پر جرمانہ عائد ہوگا۔ماسک یا سر پر ڈھانپنے کے کور کا استعمال نہ کرنے پر فی کس 1,000 ریال جرمانہ۔

کام کے دوران چہرہ چھونے یا تھوکنے پر 2,000 ریال تک جرمانہ۔فوڈ آؤٹ لیٹس میں غیر مجاز مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے پر سب سے سخت جرمانہ 5,000 ریال۔فوڈ ڈیلیوری ورکرز اگر سرکاری کمپنی کی وردی نہ پہنیں تو 500 ریال جرمانہ۔

جمی ہوئی جوس کو تازہ بتا کر پیش کرنے پر 1,000 ریال جرمانہ۔سعودی حکام کے مطابق یہ اقدامات فوڈ سیفٹی، حفظان صحت اور صارفین کے اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.