بلوچستان بھر میں 15 روزہ کرفیو جیسی پابندیاں نافذ
محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں فوری طور پر 15 روز کے لیے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مکمل پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق:اسلحہ کی نمائش یا استعمالموٹر سائیکل کی ڈبل سواریپانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جلسے، جلوس، دھرنے اور اجتماعاتعوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے(ماسک، مفلر یا کسی بھی ذریعے سے شناخت چھپانا)پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق صرف عام شہریوں پر ہوگا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پابندیوں سے مستثنی ہوں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں پہلے ہی صوبے بھر میں گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، جو تاحال مثر ہے۔حکم نامہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کی مدت 15 دن ہے۔ حکم کی کاپیاں تمام متعلقہ حکام، جن میں پولیس، ایف سی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور ڈی آئی جیز شامل ہیں، کو ارسال کر دی گئی ہیں ۔