کوہلو مخماڑ میں آئی جی ایف سی (نارتھ) اور ایف سی میوند بریگیڈ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کوہلو مخماڑ میں آئی جی ایف سی (نارتھ) اور ایف سی میوند بریگیڈ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
رپورٹ احمد مری
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آئی جی ایف سی (نارتھ) اور فرنٹیئر کور میوند بریگیڈ کے کمانڈنٹ کرنل فاروق اشرف کی خصوصی ہدایت پر 76 ونگ کے کرنل سلمان خالد کی زیر نگرانی میں ضلع کوہلو کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے مخماڑ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں ایف سی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کیپٹن علی اصغر اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے خدمات انجام دیں۔ مقامی افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جہاں مجموعی طور پر 180 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جن میں خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوان شامل تھے مریضوں کو مفت دوائیں بھی فراہم کی گئیں جب کہ کئی مریضوں کو مزید طبی رہنمائی کے لیے رجوع بھی دیا گیا اس موقع پر کرنل سلمان خالد نے علاقے کے بزرگوں نوجوانوں اور مریضوں سے ملاقات کی اُنہوں نے ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ایف سی صرف امن و امان کی نگہبان نہیں بلکہ انسانی خدمت اور فلاحی کاموں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے علاقہ مکینوں نے اس فلاحی اقدام کو بے حد سراہا اور ایف سی کے جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے میڈیکل کیمپس کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی طبی سہولیات دستیاب ہوں ایک مقامی بزرگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہاڑوں کے اس پار رہتے ہیں جہاں نہ ڈاکٹر ہے نہ دوا مگر ایف سی نے ہمیں یہ احساس دلایا کہ ہم تنہا نہیں ہیں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کو طبی سہولت میسر آئی بلکہ عوام اور فورسز کے درمیان خلوص اور اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوا