عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی (ویب ڈیسک) — عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر سستا ہو کر 3,302 ڈالر پر آ گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 86 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 900 روپے اور 10 گرام چاندی 3 ہزار 344 روپے پر مستحکم رہی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.