صدر آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات

کراچی (بیورو رپورٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، امن و امان اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے صدرِ مملکت کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ صوبے کی ترقی کا سفر مزید تیز ہو اور عوام کو حقیقی ریلیف حاصل ہو۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.