ٹرمپ کا معاشی وار: پاکستان پر 19 فیصد درآمدی ٹیرف عائد

ٹرمپ کا معاشی وار: پاکستان پر 19 فیصد درآمدی ٹیرف عائد

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درجنوں ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پاکستان پر 19 فیصد، کینیڈا پر 35 فیصد اور ویتنام پر 20 فیصد درآمدی ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام “امریکا فرسٹ” پالیسی کے تحت امریکی معیشت اور مقامی صنعتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ دیگر متاثرہ ممالک میں اسرائیل اور وینزویلا پر 15 فیصد، سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، عراق پر 35 فیصد، جاپان پر 15 فیصد، لاوس اور میانمار پر 40 فیصد جبکہ لیبیا پر 30 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

تاحال پاکستان سمیت بیشتر متاثرہ ممالک نے اس فیصلے پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عالمی تجارتی ماحول میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے اور امریکا کی بین الاقوامی تجارتی پالیسی مزید سخت ہو سکتی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.