نیا مالی سال مثبت پیشرفت کے ساتھ شروع ہوا، وزیراعظم

نیا مالی سال مثبت پیشرفت کے ساتھ شروع ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے تاریخ میں پہلی بار 128,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا مالی سال معاشی میدان میں مثبت پیشرفت کے ساتھ خوش آئند انداز میں شروع ہوا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی اور انڈیکس کی نئی بلندی اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد مضبوط ہو رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت نے بتدریج بہتری کی جانب پیش رفت کی، اور نیا مالی سال اس تسلسل کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی، کاروباری ماحول کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ کاروباری طبقہ اور سرمایہ کار حکومت کا جس طرح ساتھ دے رہے ہیں، وہ لائقِ تحسین ہے۔

وزیراعظم نے حکومت کی معاشی ٹیم کو اس کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت تمام پاکستانیوں کے لیے امید اور اعتماد کا پیغام ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.