نئے مالی سال کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی

نئے مالی سال کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی

نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سرمایہ کاروں کا اعتماد عروج پر دکھائی دیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے زبردست تیزی کے ساتھ ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔

منگل، یکم جولائی کو کاروباری دن کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 1,26,384 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم دن بھر خریداری کے تسلسل اور سرمایہ کاروں کے مثبت رویے کے باعث انڈیکس میں مجموعی طور پر 1,760 پوائنٹس کی تاریخی تیزی ہوئی، اور انڈیکس 1,27,358 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

اس غیر معمولی تیزی کے پیچھے اہم معاشی عوامل کارفرما ہیں۔ چین کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کرنے، آئی ایم ایف کی شرائط پر زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے، اور امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدوں کی امید نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو) بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری رہا تھا، اور پہلی بار کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1,25,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ رجحان اگر برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ میں مزید بہتری اور ملکی معیشت میں استحکام کا امکان بڑھ جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.