کوئٹہ: بروری روڈ پر بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی
کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر آخری اسٹاپ کے قریب بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او بروری پولیس محمود خروٹی کے مطابق زخمیوں میں ایک شخص گاڑی کے اندر موجود تھا جبکہ باقی تین راہگیر تھے جو دھماکے کی زد میں آ گئے۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور دھماکہ خیز مواد کی جگہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مواد گاڑی کے اندر نصب تھا یا باہر۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔