یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی متوقع
یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پیٹرول پمپوں پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ حکام نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تقریباً 10.60 روپے کی کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
مٹی کا تیل 180.54 روپے سے کم ہو کر تقریباً 171.62 روپے فی لیٹر تک آنے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 6.62 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔
اگر اس تجویز کی منظوری ہو گئی تو پیٹرول کی قیمت 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 265.65 روپے سے کم ہو کر 257.06 روپے فی لیٹر، اور مٹی کے تیل کی قیمت 180.54 روپے سے کم ہو کر 171.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔