یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی، کلاس فیلو نامزد

0 6

راولپنڈی میں یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ شمس کالونی پولیس کے مطابق طالبہ کی درخواست پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق سیکٹر ایچ 13 کی رہائشی اور ایئرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے کلاس فیلو محمد فیضان نے مختلف مواقع پر اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.