کورنگی میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد نالے میں گر گئے
کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں گرگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ یہ واقعہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک تقریب سے واپس آتے ہوئے کھلے گٹر میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد گرگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پانچوں افراد کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کی گئی اور سب کو نالے سے باہر نکالا گیا، تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال روانہ کردیا گیا۔ ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ نکاسی آب کے لیے بنائے گئے نالے کی چھت ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، چھت کے ٹوٹے ہوئے حصے سے تمام افراد نالے میں گرے۔