کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کیلئے روانہ
کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کیلئے روانہ
کوئٹہ: کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان کے لیے روانہ ہو گئی، جس کے ساتھ ہی دونوں شہروں کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ قائم ہو گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، اس موقع پر کوئٹہ ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ مینیجر، اے ایس ایف، سی ایس او اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایران ایئر کی پرواز IR-824 75 مسافروں کو لے کر رات 11 بج کر 30 منٹ پر زاہدان روانہ ہوئی، جبکہ اس سے قبل ایران ایئر کی افتتاحی پرواز رات 9 بج کر 15 منٹ پر زاہدان سے کوئٹہ پہنچی تھی۔
حکام کے مطابق یہ فضائی سروس دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔
