کان کے پردے پھٹنے کی علامات اور فوری علاج
کان کے پردے پھٹنے کی علامات اور فوری علاج
کان انسانی جسم کا اہم حصہ ہے جو آواز سننے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ بعض اوقات کان میں ہونے والی تکلیف یا سننے میں کمی کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے، لیکن یہ علامات کان کے پردے کے پھٹنے کی نشاندہی بھی کر سکتی ہیں۔
ڈاکٹر سدھارتھ کے مطابق کان کا پردہ یا ٹمپنک میمبرین ایک نازک جھلی ہے جو کان کے بیرونی اور درمیانے حصے کو جدا کرتی ہے اور آواز کی لہروں کو اندر منتقل کرتی ہے۔ کسی بھی وجہ سے یہ جھلی پھٹ جائے تو اسے کان کے پردے کا پھٹنا کہا جاتا ہے۔
کان کے پردے پھٹنے کی ممکنہ وجوہات
انفیکشن: بیکٹیریا یا وائرس کی وجہ سے کان میں سوزش اور دباؤ پیدا ہو سکتا ہے جس سے پردہ پھٹ سکتا ہے۔شور یا زور دار آواز: ہوائی جہاز، دھماکے یا کسی بلند آواز سے پردہ متاثر ہو سکتا ہے۔چوٹ یا تکلیف: کان میں کسی چیز کا داخل ہونا، حادثاتی چوٹ یا ایئر بڈز کا زیادہ استعمال پردے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
کان کے پردے پھٹنے کی علامات
اچانک شدید کان کا درد،کان سے پانی یا خون آنا۔سننے کی صلاحیت میں کمی،کان میں گرمائش یا چکر آنا،یہ علامات کان کے پردے کے پھٹنے کی طرف اشارہ کرتی ہیں، تاہم ہر مریض میں علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔
فوری علاج اور گھریلو ٹوٹکے
ڈاکٹر کے مطابق گرم پانی میں کپڑا بھگو کر ہلکے سے کان پر سینک کرنے سے عارضی سکون مل سکتا ہے۔ اگر درد شدید ہو یا پانی/خون بہ رہا ہو تو فوراً ماہر ENT ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ،سنگین صورت میں ٹمپنومپلاسٹی سرجری کی جاتی ہے جس سے کان کا پردہ دوبارہ درست ہو جاتا ہے اور سننے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔کان کے پردے کا پھٹنا سنگین مسئلہ ہو سکتا ہے، جس سے سماعت میں کمی اور دیگر پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس لیے کان میں درد یا سننے میں کمی محسوس ہونے پر فوری ماہر سے مشورہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔