پنک بس میں مردوں کی موجودگی، حکومت کی غفلت آشکار

0 3

کوئٹہ میں خواتین اور فیملیز کے لیے متعارف کرائی گئی پنک بس سروس میں مرد حضرات کی موجودگی حکومت کی غفلت اور ناقص نگرانی کو ظاہر کر رہی ہے۔ یہ سروس خواتین کے لیے محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی، لیکن عملی طور پر صورتحال اس کے برعکس ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی حالات جاری رہے تو خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کریں گی اور اس سہولت سے استفادہ چھوڑ دیں گی، جس سے حکومت کا عوام دوست منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔ بس انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی طرف سے کوئی مؤثر نگرانی یا واضح جوابدہی نہیں نظر آ رہی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں، ذمہ دار حکام کا تعین کریں اور ہدایت جاری کریں کہ پنک بس میں صرف خواتین اور فیملیز کا سفر ممکن ہو۔ ساتھ ہی، مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ اپنے اصل مقصد کے مطابق کامیاب ہو۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.