پاکستان بنے گا آئی ٹی سپر پاور، وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے انقلابی منصوبہ

0 4

پاکستان بنے گا آئی ٹی سپر پاور، وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے انقلابی منصوبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت اور ملک بھر میں تربیتی ایکوسسٹم کے قیام سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو جدید، معیاری اور بین الاقوامی معیار کے مطابق آئی ٹی تربیت دی جائے تاکہ وہ روزگار حاصل کر سکیں۔پاکستان کو ریجنل آئی ٹی حب بنانے کیلئے پائیدار اور مؤثر آئی سی ٹی نظام تشکیل دیا جائے۔تربیت یافتہ افرادی قوت کی بدولت مقامی کمپنیوں کی استعداد بڑھے اور وہ عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

تربیت اسکولوں، کالجوں، اور یونیورسٹیوں تک پہنچائی جائے۔وفاقی وزارتِ تعلیم، ہائر ایجوکیشن کمیشن، نیووٹیک اور وزارت آئی ٹی مل کر جامع حکمت عملی بنائیں۔موجودہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپس میں آئی ٹی کی تربیت یقینی بنائی جائے۔کنسلٹنسی خدمات کے لیے واضح ٹرمز آف ریفرنس (TORs) اور تمام اقدامات کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

اب تک ہواوے کے تعاون سے 20 ہزار طلباء و طالبات کو جدید تربیت دی جا چکی ہے۔ان طلباء نے چین اور عالمی سطح پر آئی ٹی مقابلوں میں اول پوزیشنز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔اگلے مرحلے میں مزید 80 ہزار طلباء و طالبات کو تربیت فراہم کی جائے گی، جن میں بلوچستان اور تربت جیسے دور دراز علاقے بھی شامل ہوں گے۔

50 ہزار ٹرینرز کی تربیت کا ہدف مقرر ہے تاکہ وہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت دے سکیں۔بیچلرز پروگرامز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے کورسز شامل کر کے 3 لاکھ طلباء کو تربیت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رواں موسم گرما میں 1 لاکھ 46 ہزار بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 2 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے جدید کورسز کی تربیت دی جائے گی۔وزیراعظم نے اجلاس میں کامیاب طلباء و طالبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ:پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری باصلاحیت نوجوان نسل ہے، جنہیں عالمی معیار کی تربیت فراہم کر کے قومی ترقی کا ہراول دستہ بنایا جائے گا۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.