پاکستان اور کرغزستان کا افغان حکومت سے سیکیورٹی خدشات دور کرنے پر اتفاق

0 10

 پاکستان اور کرغزستان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے اور پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو دور کرے۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، تجارت، تعلیم، قانون و انصاف، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں 15 معاہدے (MOUs) پر دستخط کیے گئے اور باہمی تجارت کا حجم 200 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صدر ژاپاروف کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور دیگر اہم حکام بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تاریخی روابط، مشترکہ تہذیب و اقدار اور علاقائی امن و خوشحالی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ دو طرفہ تعاون، خصوصاً تجارت، توانائی، مواصلات اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا گیا۔

پاکستان اور کرغزستان نے تجارتی حجم بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی، اور CASA-1000 منصوبے پر بروقت عملدرآمد کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ “کواڈرلیٹرل ٹریفک ان ٹرانزٹ ایگریمنٹ (QTTA)” کے تحت روڈ کوریڈور کے فعال ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و استحکام، دہشت گرد عناصر کے خلاف قابل تصدیق اقدامات، اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران 15 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جس میں توانائی، معدنیات، تجارت، تعلیم، قانون و انصاف، ثقافت اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ وزیراعظم نے صدر ژاپاروف اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ظہرانہ بھی دیا۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.