وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

0 6

وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جب کہ انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس کو بھی بجلی کے بلوں سے ختم کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید سیلاب سے زرعی زمینیں متاثر ہوئی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.