وزیراعظم شہباز شریف کی بڑی پیشکش ، ایتسالات گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیے گئے

0 3

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایتسالات گروپ کے سی ای او حاتم داویدار کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے ایتسالات گروپ کو پاکستان میں مزید وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور حکومت کی جانب سے مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان نہ صرف مضبوط تجارتی روابط ہیں بلکہ ثقافتی، مذہبی اور تاریخی روابط بھی ہیں جو دونوں ممالک کے تعلقات کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اماراتی کمپنیاں پاکستان میں طویل عرصے سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

ایتسالات گروپ کے سی ای او حاتم داویدار نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول حکومت کی سرمایہ دوست پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایتسالات گروپ گزشتہ 19 سالوں سے پاکستان میں فعال ہے اور اس وقت اس کے پاس دس ہزار سے زائد پاکستانی ملازمین ہیں جو ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سی ای او نے پاکستان میں مزید طویل مدتی اور وسیع سرمایہ کاری کے لیے اپنی کمپنی کی پختہ خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.