وزیراعظم اور آرمی چیف کی بائننس قیادت سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن پر اتفاق

0 2

 دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو پلیٹ فارم بائنانس کی سینیئر قیادت، جن میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ بھی شامل تھے، نے پاکستان کا اہم دورہ کیا اور اعلیٰ حکومتی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں (Digital Assets) اور ورچوئل کرنسی مارکیٹ کے لیے مؤثر ریگولیشن کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ ملاقات میں بائنانس وفد سے تفصیلی گفتگو کی۔ اعلیٰ قیادت نے جدید مالیاتی ٹیکنالوجی، کرپٹو سیکیورٹی، ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور محفوظ ریگولیٹری نظام کی تشکیل کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ساقب بھی موجود تھے، جنہوں نے ادارے کی ترجیحات اور ڈیجیٹل فنانس کے محفوظ مستقبل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی ڈیجیٹل اکانومی اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی، جبکہ بائنانس نے بھی پاکستان کے ساتھ تکنیکی تعاون بڑھانے کی پیشکش کی۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.