وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

0 9

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے،ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.