میئر کراچی کا شہر میں ہائیڈرنٹس اور ٹینکرز سے پانی ختم کرنے کا فیصلہ

0 5

میئر نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی کہ شہر کے موجودہ سات ہائیڈرنٹس کو بتدریج ختم کیا جائے اور شہریوں کو پانی براہِ راست پائپ لائنوں کے ذریعے فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا تھا، تاہم پچھلے سال کنٹریکٹس ختم ہو چکے ہیں اور نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔

میئر نے کہا کہ ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں، اور اس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کر کے دور کیا جائے گا۔

اسی دوران، میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ میں مالی اصلاحات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پینشن سسٹم کو جلد ڈیجیٹل کرنے اور ڈویلپمنٹ پیمنٹ سسٹم کو SAP سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت دی۔ میئر نے کہا کہ بلدیہ کے مالی و انتظامی امور میں بہتری ترجیح ہے اور چالان، جرمانے اور کرایوں کی وصولی بھی ڈیجیٹل کی جائے گی۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.