مری اور گلیات میں برفباری تھم گئی،گلیات میں 8 انچ، مری میں 6 انچ برف ریکارڈ

0 4

مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے، جس کے بعد موسم صاف ہونا شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات کے مختلف علاقوں میں تقریباً 8 انچ جبکہ مری میں 6 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

برفباری کے بعد پہاڑی علاقے سفید چادر اوڑھ کر خوبصورت مناظر پیش کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے اہم سڑکوں کی صفائی اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے عملہ اور مشینری متحرک کر دی ہے۔

سیاحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ موسم صاف ہونے کے بعد مری اور گلیات کی سیر ممکن ہو گئی ہے، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.