مردان: فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق
مردان: فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق
مردان (نمائندہ خصوصی) ضلع مردان کے علاقے سرخ ڈھیری، چارگل و پلو چوک میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اعظم داد اور زوار خان کے نام سے ہوئی ہے، جو حسن داد کے بیٹے اور مچی کے رہائشی تھے۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ مقامی افراد نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔