لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی پر دھماکا، ایک جاں بحق، متعدد زخمی

0 3

لکی مروت میں بیگوخیل روڈ پر ناورخیل موڑ کے قریب سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بیگوخیل سے لکی مروت کی جانب جا رہی تھی، جس میں فیکٹری ملازمین کے علاوہ عام شہری بھی سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.