قلات بس حملہ: زندہ بچ جانے والے قوال ندیم صابری کا مؤثر بیان سامنے آگیا

0 4

قلات کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر دہشتگردوں کے حملے میں بچ جانے والے معروف قوال ندیم صابری نے دلخراش واقعے کی تفصیلات بیان کر دی ہیں۔

ندیم صابری کے مطابق، وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قوالی پروگرام میں شرکت کے لیے کوئٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں دہشتگردوں نے ان کی بس پر فائرنگ کر دی۔ واقعے میں تین قوال ساتھی جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے، جبکہ ان کا سامان بھی تباہ ہو گیا۔

ویڈیو بیان میں ندیم صابری نے سوال اٹھایا:ہم تو سرکار کی نعتیں پڑھتے ہیں، کسی سے دشمنی نہیں، ہمیں کس بات کی سزا دی گئی؟ان کا کہنا تھا کہ حملہ اس وقت ہوا جب بس کوئٹہ سے صرف آدھے گھنٹے کی دوری پر تھی۔

جاں بحق افراد میں پی آئی بی کراچی سے تعلق رکھنے والے احمد حسین، ان کے بیٹے رضا اور آصف شامل ہیں۔ لواحقین کے مطابق نمازِ جنازہ کا اعلان میتوں کے کراچی پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔ مقتول احمد حسین قوال تھے جبکہ ان کے بھائی فیصل بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

تینوں قوال حضرات کوئٹہ میں قوالی کی محفل میں شریک ہونے کے لیے جا رہے تھے کہ یہ اندوہناک سانحہ پیش آیا۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.