فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی عمل ہے اور اس پر قیاس آرائی نہیں ہونی چاہیے،ڈی جی آئی ایس پی آر

0 4

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل قانونی اور عدالتی عمل کے تحت جاری ہے، اس معاملے پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

بریفنگ کے دوران افغانستان سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان جب کوئی آپریشن کرتا ہے تو اس کا کھلےعام اعلان کرتا ہے، اکتوبر میں افغانستان میں کی گئی کارروائی سے بھی سب کو آگاہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف مختلف کمیٹیاں فعال ہیں جن میں فوج کے نمائندے شامل ہیں، جبکہ بلوچستان کی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کررہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بارڈر پر فوج اور ایف سی موثر بارڈر منیجمنٹ کررہی ہے۔ بعض عناصر 6 ہزار دہشت گرد پاکستان میں داخل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور گریٹر پشتونستان جیسے بیانیے پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امریکی اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، یہ اسلحہ منشیات کی آمدن سے خریدا جاتا ہے، اور متعدد حملوں میں امریکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستانی فوج اور عوام نے مل کر جیتنی ہے، اور پاکستان یہ جنگ ضرور جیتے گا۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.