عوامی شعور اور سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

0 6

قومی بیانیے کے فروغ کے لیے قائم قومی پیغام امن کمیٹی (NPAC) نے جی ایچ کیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی کے امور میں یکسوئی اور ریاست دشمن بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ این پی اے سی نے ملاقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے داخلی سلامتی، فتنہ الخوارج/ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور غزہ کے بارے میں پاکستان کا اصولی مؤقف اور مظلوموں کی حمایت اخلاقی ذمہ داری ہے۔

این پی اے سی نے منبر و محراب کے ذریعے اتحاد امت، سماجی ہم آہنگی اور آئینی برابری کے پیغام کو ملک گیر سطح پر پھیلانے کا اعلان کیا اور نفرت انگیزی، فرقہ واریت اور تکفیری بیانیے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا“دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کے لیے عوامی شعور اور سچائی پر مبنی بیانیہ ہمارا فیصلہ کن ہتھیار ہے۔”

ریاستی بیانیے کی ترویج کے لیے مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی و رہنمائی نشستیں بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی۔ ملاقات کو غیر معمولی طور پر مفید قرار دیتے ہوئے اعتماد اور عملی تعاون کے نئے راستوں پر پیش رفت کی توقع ظاہر کی گئی۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.