عمران فاروق کے قتل کا راز کھل گیا، مصطفیٰ کمال نے اصل قاتل کا نام لے لیا

0 12

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا حکم بانی متحدہ الطاف حسین نے خود دیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے نشے کی حالت میں عمران فاروق کے قتل کا حکم دیا، اور اس قتل کو اپنی سالگرہ کا “تحفہ” قرار دیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی متحدہ ایک ڈرامہ باز شخصیت ہیں جو لاشوں پر سیاست کرتے رہے ہیں اور خود کو راجہ سمجھتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی شہادت کے بعد ان کی اہلیہ کی لاش پر بھی بانی ایم کیو ایم نے سیاسی ناٹک کیا، اور لاش پاکستان منتقل کرنے کے نام پر لاکھوں پاؤنڈ چندے کی اپیل کی گئی۔ ان کے مطابق قتل کے بعد لاش کے ذریعے سیاسی ہمدردی اور مالی فائدہ حاصل کیا گیا۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ بانی متحدہ برسوں تک بیرونی اداروں سے فنڈنگ لیتے رہے، ایک پوری نسل کو تباہ کیا، اور گزشتہ چار دہائیوں میں بے شمار لوگوں کو نقصان پہنچایا۔ مصطفیٰ کمال نے عمران فاروق کے بچوں سے اپیل کی کہ وہ بانی متحدہ سے کسی قسم کا رابطہ نہ کریں۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.