صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں، شہباز شریف

0 4

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ٹیرف پالیسی، کسٹمز ڈیوٹی، درآمدات اور تجارتی اصلاحات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کاروباری نمائندوں پر مشتمل ذیلی ورکنگ گروپ نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ورکنگ گروپ کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ ملکی صنعتی پیداوار میں اضافہ اور کاروباری و سرمایہ کار برادری کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نئی قومی ٹیرف پالیسی کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور صنعت کو معاشی ترقی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس احمد لغاری، علی پرویز ملک، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین ایس آئی ایف سی اور مختلف صنعتی و کاروباری تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی و صنعتی ترقی کے لیے مختلف شعبوں کے مسائل کی درست نشاندہی ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دوسرے ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور راہداری تجارت کی مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی کی سرحدی چیک پوسٹس پر سخت نگرانی کی جائے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.