شادی کی تقریب میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں ایک پرانے مکان کی چھت شادی کی تقریب کے دوران گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 5 خواتین زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ خیرآباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بوسیدہ مکان اجتماع کے بوجھ کو برداشت نہیں کر سکا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے، ایک ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تقریب میں شرکت کے لیے پشاور اور خیبر سے آئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔