دنیا بھر کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہونے کا انکشاف

0 4

قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 21 ہزار 647 پاکستانی شہری قید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت، خلیجی ممالک، چین، یورپ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں پاکستانی مختلف الزامات کے تحت قید کاٹ رہے ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بھارت میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں، تاہم بھارتی حکام قیدیوں پر عائد الزامات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہے۔

سعودی عرب کی جیلوں میں 10 ہزار 745 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں جن میں سے بعض سزا یافتہ اور بیشتر کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی قید ہیں، تاہم ان کے جرائم کی تفصیلات دستیاب نہیں۔

چین میں 652 پاکستانی شہری قید ہیں جن پر زیادہ تر منشیات اسمگلنگ، جعلی کرنسی، فراڈ اور غیر قانونی امیگریشن جیسے الزامات ہیں۔

دیگر ممالک میں قید پاکستانیوں کی تعداد کچھ یوں ہے: قطر 599، عمان 578، ملائیشیا 444، اٹلی 353، بحرین 218 اور ترکیہ 190۔

امریکا میں 141 جبکہ افغانستان میں 91 پاکستانی قید ہیں۔

مجموعی طور پر بیرون ملک قید 13 ہزار 78 پاکستانیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 8 ہزار 569 پاکستانی سزا یافتہ ہیں۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.