خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

0 3

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جنوری 2026 کو شمالی وزیرستان اور ضلع کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ حکمتِ عملی عزمِ استحکام کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.