جعفرآباد قومی شاہراہ پر بم دھماکا 2 افراد زخمی
جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر اولڈ چونگی کے قریب زور دار بم دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق دھماکا آٹو پارٹس دکان اور کار شوروم کے سامنے نصب ٹائم بم سے کیا گیا واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں