بی ایم سی کے ڈاکٹر اور بیرونی لیب کا خفیہ لین دین،ویڈیو وائرل
مریض نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ کیا یہ ٹیسٹ یہاں بی ایم سی ہسپتال میں دستیاب نہیں ہے اور باہر کرانا پڑے گا۔ مریض نے مزید کہا کہ جب وہ ٹیسٹ کے لیے باہر جائیں تو ڈاکٹر میرا نام لے لیں، مقبول نے بھیجا ہے، تاکہ لیب والے خاص رعایت دیں۔
اس کے بعد مریض نے ہلکے مذاق میں ڈاکٹر سے سوال کیا کہ آخر یہ باہر والے لیب والے اور آپ کے درمیان کیا لین دین چل رہا ہے جو ہر اچھا ٹیسٹ باہر بھیج دیا جاتا ہے۔