بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 افراد جاں بحق

0 5

بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہوید کے علاقے میں پیش آیا، جہاں امن کمیٹی کے ارکان گلبدین لنڈائی ڈاک میں منعقدہ جرگے سے واپس آرہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے امن کمیٹی کے ممبران پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 افراد جاں بحق

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.