بلوچستان میں خواتین و طالبات کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

0 5

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سروس کا مقصد خواتین اور طالبات کی روزمرہ آمد و رفت کو محفوظ اور باوقار بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروس صوبائی حکومت کی ترجیح ہے اور اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ آئندہ اس کا دائرہ دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا تاکہ خواتین کو تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہو۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ نظام بلوچستان میں اصلاحات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کا اہم حصہ ہے، اور حکومت عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.