امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے سے بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے، فیلڈ مارشل

0 7

واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والا ممکنہ تجارتی معاہدہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا دروازہ کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں پاکستان نے حالیہ دنوں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور یہ سفر اب ایک تعمیری اور پائیدار سمت میں بڑھ رہا ہے۔

فیلڈ مارشل نے بیرون ملک پاکستانیوں کو “برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عزت و وقار کا سرچشمہ ہیں۔ بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’را‘ کی ٹرانس نیشنل دہشتگرد سرگرمیاں عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہیں، جن کی مثال کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اور کلبھوشن یادیو کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور صدر ٹرمپ کی اسٹریٹجک قیادت کی تعریف کی جس نے انڈیا-پاکستان جنگ کو روکا۔ مقبوضہ کشمیر کو بین الاقوامی تنازع قرار دیتے ہوئے انہوں نے قائداعظم کا حوالہ دیا کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے”۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ فلسطین، افغانستان اور دہشتگردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آخری دفاعی فصیل ہے اور دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے حوالے سے انہوں نے قرآن کی آیت کا حوالہ دیا کہ خبر کی تصدیق ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے اور امریکا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ جاری معاہدے معیشت کو نئی طاقت دیں گے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.