آئی فون 17 صرف 30 ہزار میں؟ حقیقت جان کر چونک جائیں گے!
سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں مہنگے اور جدید موبائل فونز کو چند ہزار روپے میں فروخت کرنے کے دعوے کیے جاتے ہیں۔ ویڈیوز میں دکھائے گئے موبائل فونز ظاہری طور پر بالکل اصلی نظر آتے ہیں، جس کی وجہ سے صارفین آسانی سے ان دعوؤں پر یقین کر لیتے ہیں۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ اتنی کم قیمت میں ملنے والے موبائل فون اصل نہیں ہوتے بلکہ یہ کاپی یا ریپلیکا فونز ہوتے ہیں، جو صرف شکل و صورت میں مہنگے موبائلز جیسے دکھائی دیتے ہیں۔ اندرونی طور پر ان کی کوالٹی، سسٹم اور پرزہ جات اصل فونز سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔
ان فونز کی قیمت اس لیے کم ہوتی ہے کیونکہ یہ موبائلز مقامی سطح پر تیار کیے جاتے ہیں اور ان میں وہ ٹیکنالوجی یا معیار شامل نہیں ہوتا جو اصلی مہنگے فونز میں پایا جاتا ہے۔ عام صارف ظاہری مشابہت کی وجہ سے دھوکا کھا جاتا ہے اور بعد میں فون کی کارکردگی سے مایوس ہوتا ہے۔
اسی طرح کم قیمت پر دستیاب استعمال شدہ لیپ ٹاپس بھی فروخت کیے جاتے ہیں جو بظاہر بہتر حالت میں ہوتے ہیں، مگر ان کی اصل قیمت، استعمال کی مدت اور اندرونی حالت مختلف ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق صارفین کو سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ایسی پیشکشوں سے محتاط رہنا چاہیے اور خریداری سے قبل مکمل تحقیق ضرور کرنی چاہیے۔