بالوں کی نشونما کیلئے تیل لگانے کا بہترین طریقہ

بالوں کی نشونما کیلئے تیل لگانے کا بہترین طریقہ

بالوں کی نشونما کیلئے تیل لگانے کا بہترین طریقہ

بالوں کی خشکی کو دور کرنا ہوں یا بالوں کے روکھے پن سے نجات حاصل کرنا ہو تو سر میں تیل لگانا ضروری ہے۔ بہت سے لوگ بالوں میں تیل تو لگاتے ہیں لیکن درست طریقے سے نہ لگانیکی وجہ سے وہ فوائد حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں۔ اگر بالوں میں درست طریقے سے تیل لگایا جائے تو بالوں کی نشو نما اچھی ہو سکتی ہے اور آپکے لمبے بالوں کی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔

ایسنشیل آئل
اسی (80) فی صد مرد اور خواتین اس بات سے انجان ہیں کہ اپنے پسندیدہ تیل میں ایسنشیل آئل کو شامل کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے آپ دگنا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسنشیل آئل کیلئے لیونڈر، پودینا، صندل کی لکڑی کا تیل اچھا ہوتا ہے جو آپکے دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔

خالص تیل کا انتخاب
سب سے پہلے آپکو خالص تیل لینا چائیے اور اس کیساتھ اپنے بالوں کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے مطابق تیل کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اگر آپ بالوں کو لمبا کرنا چاہتے ہیں تو ناریل کا تیل روز میری آئل، ہیبسکس آئل، کیسٹر آئل بہترین ہے

تیل کو ہلکا گرم کریں
جب بھی آپ تیل استعمال کریں تو اسے پہلے تھور سا گرم کریں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں، کیونکہ ایسا کرنے سے آپ تیل کے زیادہ فوائد حاصل کرسکیں گے اور اس سے بالوں کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہے جو لمبے بالوں کا راز ہے۔

سر کی مالش
زیادہ تر لوگ تیل لگانیکے بعد مالش نہیں کرتے اور کچھ لوگ زور سے مالش کرتے ہیں جسکے سبب بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ اس لئے آپکو چاہیے کہ تیل لگانے کے بعد انگلیوں کی مدد سے ہلکے ہاتھ سے مالش کریں کیونکہ ایسا کرنے سے تیل سر کی جلد میں اچھی طرح جذب ہوجائیگا.اور مالش کرنے سے سر کو سکون بھی ملیگا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں