اگر آپ روزمرہ کے کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے، اکثر اداس یا مایوس رہتے ہیں اور آپ کو بے چینی یا گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہوں۔ یہ ایک ذہنی حالت ہے جو کسی بھی عمر میں کسی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
ڈپریشن آج کل تیزی سے پھیلنے والا مسئلہ ہے جو زندگی پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔ اس کی وجہ سے انسان اکثر اداس، بے بس، اور بے سکون محسوس کرتا ہے۔ لیکن خوشخبری یہ ہے کہ کچھ پھلوں کے استعمال سے ڈپریشن کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
روزانہ پھل کھانے کے فوائد
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ تین سے چار پھل کھانے سے ڈپریشن کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔ خاص طور پر 30 سال کی عمر کے بعد پھلوں کا باقاعدہ استعمال ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
سنگاپور میں کی جانے والی ایک 20 سالہ تحقیق میں 14 ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔ اس تحقیق میں لوگوں کی خوراک اور ڈپریشن کی سطح کا جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے دریافت کیا کہ جو لوگ روزانہ تین پھل کھاتے تھے، ان میں ڈپریشن کی علامات بہت کم تھیں۔
کن پھلوں کا استعمال مددگار ہے؟
ماہرین کے مطابق درج ذیل پھل ڈپریشن سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:
کیلے: ان میں موجود پوٹاشیم اور وٹامن بی6 موڈ بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔
– تربوز: یہ ہائیڈریٹنگ پھل جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اور اس کی قدرتی شکر موڈ بہتر کرتی ہے۔
-مالٹے اور کینو: ان میں موجود وٹامن سی ڈپریشن کی علامات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
پپیتا: اس پھل میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
لیکن یاد رکھیں، ڈپریشن ایک سنگین ذہنی حالت ہے، لیکن صحت مند غذا اور خاص طور پر پھلوں کا استعمال اس کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ اپنے روزمرہ کے معمولات میں رنگین پھلوں کا اضافہ کریں اور مثبت تبدیلیاں محسوس کریں!