گول گپے کھانے کے شوقین افراد کے لیئے بُری خبر آگئی

گول گپے کھانے کے شوقین افراد کے لیئے بُری خبر آگئی

گول گپے کھانے کے شوقین افراد کے لیئے بُری خبر آگئی، ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گول گپے کینسر کا موجب بن سکتے ہیں ، انڈیا میں گول گپے کے بائیس(22) فیصد سیمپلز انسانی صحت کیلئے مضر قرار دے دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنوبی ایشیا کی مشہور فوڈ اسٹریٹ میں گول گپوں میں مصنوعی رنگوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جوکہ کینسر کا موجب بن سکتا ہے۔ریاست کرناٹک میں فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کے محکمے نے پانی پوری فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون بڑھا دیا ہے ۔

ریاست بھر میں 79 مقامات سے گول گپوں اور ان کو ذائقہ دینے والے کھٹے پانی اور مختلف چٹنیوں کے سیمپل لئے گئے۔بنگلورو میں پانی پوری کے 49 نمونوں میں سے 19 نمونوں مصنوعی رنگ اور سرطان پیدا کرنے والے کیمیکل پائے گئے۔ حکام نے کرناٹک بھر میں پانی پوری کی تیاری میں مصنوعی رنگوں کے ساتھ چٹنیوں اور مرچ پاؤڈر کے استعمال پر پابندی کی درخواست کی ہے۔یہ اقدام کرناٹک کے محکمہ صحت کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے جس میں تمام قسم کے کباب سمیت مختلف پکوانوں میں مصنوعی رنگ شامل نہ کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں